09 جون ، 2024
رحیم یار خان میں چینی کے تاجروں سے ایک ارب سے زائد کا فراڈ ہوگیا۔
ضلعی پولیس آفیسر کے مطابق چینی کے تاجروں سے ایک ارب 19 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا گیا۔
انہوں نے بتایاکہ راشد علی، کاشف علی اور فیصل علی نے تاجروں سے فراڈ کیا، ملزمان چینی کے لین دین کیلئے بروکری کرتے تھے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مختلف اضلاع کے چینی کے تاجروں سے پیسے وصول کیے اور معاملہ سامنے آنے کے بعد سے روپوش ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق 31 سے زائد متاثرہ افراد نے ملزمان کےخلاف درخواست دی تھی اور یہ کیس نیب کوبھجوادیا ہے۔