Time 09 جون ، 2024
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کےدرمیان کھیلا جائے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کےدرمیان کھیلا جائے گا
فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کےدرمیان کھیلا جائے گا ، کھیل کے دیوانوں نے ٹیم پاکستان کو گڈ لک کا پیغام دے دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت آج نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آرہے ہیں۔

ویسے تو قومی ٹیم کا ورلڈکپ میں آغاز اچھا نہ ہوا اور اسے  امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن شائقین کرکٹ قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور اس امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ ٹیم روایتی حریف کو شکست دے کر ایونٹ میں شاندار کم بیک کرے گی۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ کی تیاری کے لیے گزشتہ روزپریکٹس کی جبکہ بھارتی ٹیم کے صرف دو کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں 12 مرتبہ مدمقابل آئی ہیں، 8 میچ بھارت کے نام رہے جبکہ 3 میں پاکستان نے فتح حاصل کی، ایک میچ ٹائی رہا ۔

اعظم خان بھارت کیخلاف میچ سے آؤٹ، پلیئنگ 11 فائنل

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے،عماد وسیم کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں جگہ ملے گی۔پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف چار فاسٹ بولرز ، دو آل راؤنڈرز، اسپنرز کیساتھ میدان میں اترے گی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کی اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ، عثمان خان، فخر زمان ، افتخار احمد ، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین آفریدی ،حارث رؤف ، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

مزید خبریں :