Time 09 جون ، 2024
کھیل

ثانیہ مرزا فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے تیار

ثانیہ مرزا فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے تیار
 مجھے امید ہے کہ حج سے میں ایک بہتر انسان اور نرم دل کے علاوہ مضبوط ایمان کے ساتھ واپس آؤں گی: ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر پوسٹ/ فائل فوٹو

بھارت سے تعلق رکھنے والی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اس سال فریضہ حج ادا کریں گی۔

ثانیہ مرزا نے اس حوالے سے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

سابق ٹینس اسٹار نے اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ  'اللہ نے مجھے فریضہ حج کی ادائیگی سے نوازا ہے اور میں زندگی بدل دینے والے اس تجربے کیلئے تیاریاں کررہی ہوں'۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے سب سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ 'اللہ میری عبادات کو قبول فرمائے  اور اس بابرکت راستے پر میری رہنمائی فرمائے، آپ سب مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں'۔

 ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ حج سے ایک بہتر انسان بن کر واپس آئیں گی۔

مزید خبریں :