09 جون ، 2024
وادی نیلم میں کریم آبادکے مقام پرگاڑی دریائے نیلم میں گرگئی جس کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیاحوں کی گاڑی کیل سے تاؤبٹ جاتے ہوئے کریم آباد کے مقام پر حادثہ کاشکارہوئی اور دریا میں جاگری۔ گاڑی میں 22 افراد سوار تھے جن میں سے 6کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 6 زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق گاڑی کی چھت پر 5 افرادنے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائیں جبکہ 5 لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دشوارگزار راستے اور اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامناہے۔ گاڑی میں سوارخاندان کا تعلق ملتان سے تھا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ نے دریائے نیلم میں گاڑی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔