Time 10 جون ، 2024
پاکستان

لیگی رہنماؤں کی درخواست منظور، دھاندلی کا معاملہ دوسرے ٹربیونلز بھیجنے کی ہدایت

لیگی رہنماؤں کی درخواست منظور، دھاندلی کا معاملہ دوسرے ٹربیونلز بھیجنے کی ہدایت
الیکشن کمیشن نے انجم عقیل، طارق فضل اور خرم نواز کی درخواست پر معاملہ دوسرے ٹریبیونل منتقلی کی ہدایت کر دی۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تین حلقوں سے منتخب ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کی جیت کے خلاف شکایات کا معاملہ دوسرے ٹربیونلز کو بھیجنے کی درخواست منظور کر لی۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے انجم عقیل، طارق فضل چوہدری اور خرم نواز کی درخواست منظور کر لی۔

الیکشن کمیشن نے انجم عقیل، طارق فضل اور خرم نواز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے تینوں حلقوں سے متعلق درخواستیں دوسرے ٹریبیونلز منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔

یاد رہے کہ فروری 2024 کے عام انتخابات میں اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف مخالف امیدواروں نے دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے تینوں رہنماؤں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کر دیئے تھے جبکہ معاملہ الیکشن ٹربیونل میں تھا۔

لیگی رہنماؤں نے الیکشن ٹربیونل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ دوسرے ٹربیونلز کو بھیجنے کی درخواست دائر کی تھی۔

چند روز قبل الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید خبریں :