Time 10 جون ، 2024
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

آج کاروبار کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں  100 انڈیکس 501 پوائنٹس کی کمی کے بعد 73 ہزار 252 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 934 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 72 ہزار 981 رہی۔ 

آج بازار میں 35 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ 

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 49 ارب روپے کم ہوکر 9 ہزار 854 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :