Time 11 جون ، 2024
دنیا

چین میں 4 امریکی شہری چاقو حملے میں زخمی

چین میں 4 امریکی شہری چاقو  حملے میں زخمی
چاقو حملے میں زخمی ہونے والا ایک امریکی شہری— فوٹو: رائٹرز

چین کے شمالی صوبے جیلن میں چاقو حملے میں 4 امریکی شہریوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے چاروں امریکی شہری یونیورسٹی کے اساتذہ تھے۔

چینی پولیس نے حملہ کرنے والے 55 سال کے مشتبہ شخص کو بھی گرفتارکرلیا ہے، پولیس کے مطابق حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں ایک چینی سیاح بھی زخمی ہوا۔

چینی وزارت خارجہ کا بتانا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا اور زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چاروں امریکی شہری امریکی یونیورسٹی آیووا کارنیل کالج کے استاد تھے، یونیورسٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کے اساتذہ ایک چینی یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک میں وہاں پڑھارہے تھے۔ 

مزید خبریں :