12 جون ، 2024
پیپلز پارٹی نے بجٹ سے متعلق حکومت کی جانب سے اعتماد میں نہ لینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی پی کی بجٹ تجاویز پر کمیٹی کو حکومت سے رابطے کے لیے بدھ تک کی مہلت دی گئی ہے۔
پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے دوبارہ بلالیا گیا ہے۔
پی پی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو بجٹ، آئی ایم ایف اور چین سے معاہدوں پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف نے کچھ شرائط رکھی ہیں تو حکومت اعتماد میں لے ۔ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے ، حکومت ناکام ہوئی تو ناکامیاں پیپلز پارٹی کے بھی گلے پڑیں گی ۔