Time 12 جون ، 2024
پاکستان

آج اور کل ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا

آج اور کل ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا
فوٹو: فائل

آج اور کل ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج اور کل دن کا درجہ حرارت 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ 

اس کے علاوہ سبی، نور پور تھل، ڈی جی خان، بھکر،موہن جودڑو 47، اوکاڑہ، کوٹ ادو، قصور، لیہ، جھنگ، دادو 46، لاہور ،ملتان، فیصل آباد، ساہیوال، تربت، نوابشاہ44، اسلام آباد، مظفر آباد، حیدر آباد 42، پشاور 41،کراچی 36،کوئٹہ 35 اور گلگت میں 34 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :