Time 12 جون ، 2024
پاکستان

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر حصہ بننے کی دعوت

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر حصہ بننے کی دعوت
 وزیراعظم شہباز شریف نے نئے کابینہ ارکان کی شمولیت کیلئے ورکنگ مکمل کرلی ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں سے سینئر سیاسی رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نئے کابینہ ارکان کی شمولیت کیلئے ورکنگ مکمل کرلی ہے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔

اس بارے میں وفاقی وزیر احسن اقبال کو اہم ٹاسک دیدیا گیا، پیپلز پارٹی کی قیادت کے کابینہ کا حصہ بننے اور وزارتوں کی تعداد کے بارے میں مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قیادت کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں یہ معاملہ رکھا جائے گا، سی ای سی کی توثیق کے بعد کابینہ میں شمولیت کا اعلان ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت کی ملاقات کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال متحرک ہوگئے ہیں۔ 

ذ رائع کے مطابق احسن اقبال نے اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ سے رابطہ کیا ہے۔

مزید خبریں :