Time 12 جون ، 2024
پاکستان

کراچی میں ڈاکوؤں نے بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر  میں کامران چورنگی کے قریب بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار  4 ملزمان بکروں سے بھرا ٹرک لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک میں 30 بکرے تھے، 2 ملزمان ڈرائیور کو اتار کر  ٹرک لے گئے۔

بیوپاری عبدالمنان کے مطابق بکرے حیدر آباد سے گلستان جوہر منتقل کیے جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بیوپاری سے درخواست لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :