12 جون ، 2024
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان پیپلزپارٹی کو منالیا۔
پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد حکومت کو کورم پورا کرنے میں پریشانی کا سامنا تھا۔
تاہم ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں منانے میں کامیاب ہوگئے۔
خورشید شاہ، نوید قمر اسحاق ڈار کے ہمراہ ایون میں چلے گئے۔ اس کے وزیر خزانہ نے خورشید شاہ اور نوید قمر کی نشست پر جاکر ان سے گفتگو کی۔ بعد ازاں اعجاز جاکھرانی سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر ارکان بھی ایوان میں پہنچ گئے۔
اس حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پاکستان کی بہتری کے لیے ہم اکٹھے ہیں، ملک کی بہتری کےلیے کام کر رہے ہیں۔
اُدھر بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس سے گھر روانہ ہوگئے۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ اجلاس میں شرکت کریں گے؟ اس پر انہوں نے کہاکہ میں تو گھر جارہا ہوں۔