Time 12 جون ، 2024
کاروبار

بجٹ 2024 میں حکومت کی موبائل فونز پر یکساں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

بجٹ 2024 میں حکومت کی موبائل فونز پر یکساں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
فوٹو: فائل

حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں موبائل فونز  پر یکساں ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز دی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق یکساں ٹیکس اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سب کو یکساں مواقع میسر ہوں اور مارکیٹ فورسز مؤثر طریقے سے کام کر سکیں۔ 

بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے موبائل فونز کی مختلف اقسام  پر سیلز ٹیکس کی یکساں شرح عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔

حکومت نے موبائل فونز کو 18 فیصد کی یکساں شرح  پر ٹیکس کرنے کی تجویز دی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق اگلے سال موبائل فون پر ڈیوٹی کی مد میں 24 ارب 81کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :