Time 12 جون ، 2024
کاروبار

بجٹ میں لیوی بڑھانے کی تجویز، آئندہ مالی سال پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ

آئندہ مالی سال کے دوران پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے 85 کھرب خسارے پر مشتمل 188 کھرب 87 ارب سے زائد کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے۔

12 ہزار ارب سے زائد ٹیکس کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ میں پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 60 سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

فنانس بل میں مٹی کے تیل پرپی ڈی ایل 50 روپے فی لیٹر برقرار جبکہ لائٹ ڈیزل پر پی ڈی ایل 50 سے بڑھاکر75 روپےکرنے کی تجویز شامل ہے۔

اس کے علاوہ سگریٹ کی قیمت بڑھے گی، سیمنٹ پر ٹیکس دو سے تین فیصد ہو گیا جس کے بعد دام اوپر جائیں گے۔

مزید خبریں :