13 جون ، 2024
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن 10 نمبر پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شہری جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ شہریوں نے فرار ہوتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی شہری کی شناخت معاویہ ولد آصف اور مقتول کی گلزار ولد ممتاز علی کے ناموں سے ہوئی ہلاک ملزم کی شناخت کی جا رہی ہے۔