Time 13 جون ، 2024
پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اگست میں بولیاں وصول کرلیں گے: محمد اورنگزیب

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اگست میں بولیاں وصول کرلیں گے: محمد اورنگزیب
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو بیچنے کیلئے اگست کے پہلے ہفتے میں بولیاں وصول کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے بھی بولیاں پندرہ جولائی تک وصول ہو جائیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور ائیر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کچھ ماہ بعد ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ روزویلٹ ہوٹل، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بینک کو بھی بیچا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ بجلی پیدا اور تقسیم کرنے والی 9 کمپنیاں بھی بیچ دی جائیں گی۔

مزید خبریں :