Time 13 جون ، 2024
دنیا

جنگ بندی منصوبے میں تبدیلیاں، حماس نے امریکا کا دعویٰ مسترد کردیا

جنگ بندی منصوبے میں تبدیلیاں، حماس نے امریکا کا دعویٰ مسترد کردیا
فوٹو: فائل

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ حماس نے مجوزہ جنگ بندی منصوبے میں کئی تبدیلیوں کی تجویز دی ہے جبکہ حماس نے تبدیلیوں کی تجویز سے متعلق امریکی دعویٰ کی تردید کردی۔

دوحا میں مصری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کے ساتھ پریس کانفرنس میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے سے متعلق کچھ تجاویز قابل عمل ہیں جبکہ کچھ پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔

بلنکن کا کہنا تھا کہ اب بات چیت روک کر جنگ بندی شروع کرنے کا وقت ہے، حماس معاہدے کو نہیں مانتی تو یہ واضح ہے کہ حماس نے غزہ جنگ جاری رکھنے کا انتخاب کر لیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حماس کو خطے کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہ دی جا سکتی ہے نہ دی جائے گی۔

دوسری جانب حماس نے مجوزہ معاہدے پر نئی تجاویز دینے کی تردید کر دی ہے۔

 حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق کوئی نئی تجاویز نہیں دیں۔

مزید خبریں :