Time 13 جون ، 2024
پاکستان

آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید مقدمے سے بری

آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید مقدمے سے بری
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے صداقت عباسی، علی نواز اعوان کو مقدمے سے بھی بری کردیا۔ فوٹو فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بری کر دیا۔

عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر نے بریت کے لیے دائر درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے آزادی مارچ سے متعلق تھانہ آئی نائن میں درج مقدمےکا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کو بری کرنے کا اعلان کیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صداقت عباسی، علی نواز اعوان کو بھی بری کردیا۔

یاد رہے کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ دفعہ 144کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑکی دفعات کے تحت 2022 میں درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :