Time 13 جون ، 2024
کھیل

پاکستان نے برکس گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان نے برکس گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
حیدر سلطان نے مجموعی طور پر 261 کلوگرام کا وزن اٹھایا—فوٹو: ایکس

پاکستان نے روس میں ہونے والے برکس گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستان کے ویٹ لفٹر حیدر سلطان نے 61 کلو کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے کلین اینڈ جرک میں 146 اور 115 کلو اسنیچ میں وزن اٹھایا۔

حیدر سلطان نے مجموعی طور پر 261 کلوگرام کا وزن اٹھایا۔ ان کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔

واضح رہے کہ برکس گیمز روس کے شہر کازان میں23 جون تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں :