Time 13 جون ، 2024
پاکستان

اس بار بھی آئی ایم ایف کی دستاویز کو بجٹ کا نام دیا گیا ہے: حافظ نعیم الرحمان

اس بار بھی آئی ایم ایف کی دستاویز کو  بجٹ کا نام دیا گیا ہے:  حافظ نعیم الرحمان
فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہےکہ بجٹ میں ایک بار  پھرتنخواہ دار طبقے  پر  بوجھ ڈال دیا گیا، اس بار  بھی آئی ایم ایف کی دستاویز کو  بجٹ کا نام دیا گیا ہے۔

 بجٹ سے متعلق بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ کمپنیاں تنخواہیں بڑھائیں یا نہ بڑھائیں مگر انکم ٹیکس بڑھےگا، بڑے جاگیرداروں کو ٹیکس نیٹ میں کیوں نہیں لایا جاتا؟ 

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہر حکمران جماعت کی یہی پالیسی رہی ہے کہ مڈل کلاس کی کمر توڑو اور اشرافیہ کو بچاؤ، بجٹ میں ایک بارپھرتنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی ظالمانہ اور عوام دشمن معاہدوں کا نتیجہ ہے، ملازمین، مزدوروں اور محروم طبقات کے لیےکوئی خوشخبری نہیں، وزیرخزانہ کے مہنگائی میں کمی کے دعوے زمینی حقائق کے منافی ہیں۔

مزید خبریں :