Geo News
Geo News

Time 14 جون ، 2024
پاکستان

کراچی میں دودھ کی قیمت 220 روپے فی لیٹر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

کراچی میں دودھ کی قیمت 220 روپے فی لیٹر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
کمشنر کراچی نے کہا کہ دوھ کی قیمت میں اضافے کی منظوری اس لیے دی کہ دودھ خالص ہوگا/ فائل فوٹو

کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے کمشنر کراچی کو دودھ کی قیمت میں اضافے پر راضی کرلیا جس کے بعد کمشنر نے فی لیٹر دودھ کی قیمت 220 روپے مقرر کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ دوھ کی قیمت میں اضافے کی منظوری اس لیے دی کہ دودھ خالص ہوگا۔

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام نے اقدام کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود اضافہ سمجھ سے بالا ہے۔