Time 14 جون ، 2024
دلچسپ و عجیب

دُلہے کے نشئی نکلنے پر دُلہن نے بھری تقریب میں شادی سے انکار کردیا

دُلہے کے نشئی نکلنے پر دُلہن نے بھری تقریب میں شادی سے انکار کردیا
دُلہا نشے کی حالت میں تھا اور وہ اسٹیج سے گالیاں دے رہا تھا جو دُلہن کو برداشت نہ ہوسکا: پولیس/ فائل فوٹو

بھارت: دُلہے کا شادی کی تقریب میں شراب اور چرس پینا دُلہن کو بالکل پسند نہ آیا جس پر لڑکی نے شادی سے ہی انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے جے رام پور میں دُلہن نے بھری تقریب میں شادی سے انکار کردیا۔

پولیس کے مطابق دُلہا نشے کی حالت میں تھا اور وہ اسٹیج سے گالیاں دے رہا تھا جو دُلہن کو برداشت نہ ہوسکا۔

صرف یہ ہی نہیں بلکہ  دُلہن کی جانب سے شادی سے انکار کے بعد دُلہن کے گھر والوں نے دُلہے سمیت اس کے باپ اور دادا کو یرغمال بنا لیا اور شادی پر آنے والے 8 لاکھ روپے کے خرچ  کو بھی واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کی لیکن پولیس اس میں ناکام رہی۔

مزید خبریں :