Time 14 جون ، 2024
انٹرٹینمنٹ

اللہ نے 3 جنس مرد، خاتون اور مخنث بنائے، سب کے یکساں حقوق ہیں: نوشین شاہ

اللہ نے 3 جنس مرد، خاتون اور مخنث بنائے، سب کے یکساں حقوق ہیں: نوشین شاہ
چاہے مجھے فیمنسٹ کہا جائے یا کچھ اور لیکن میں تمام انسانوں کے حقوق کو برابر سمجھتی ہوں: اداکارہ کی گفتگو__فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے کہا ہےکہ خدا نے تین جنس عورت، مرد اور مخنث بنائے ہیں اور ان سب کے ہی ایک جیسے حقوق ہیں جو انہیں ملنے چاہئیں۔

اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں انہوں نے فیمنزم سے متعلق گفتگو کی ہے، میزبان کے فیمنزم سے متعلق سوال پر نوشین شاہ نے کہا کہ  میں مساوات اور برابری پر یقین رکھتی ہوں۔

انہوں نے کہا چاہے مجھے فیمنسٹ کہا جائے یا کچھ اور لیکن میں تمام انسانوں کے حقوق کو برابر سمجھتی ہوں۔

نوشین نے مزید کہا کہ یہ ظاہر سی بات ہے کہ مرد اور خواتین ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں، ہر انسان محبت، عزت اور یکساں حقوق اور برابری کا مستحق ہے اور ہر کسی کو اس کا حق ملنا چاہیے۔

اداکارہ کاکہنا تھا کہ اب اگر میرے اس بیان کے بعد مجھے کوئی فیمنسٹ سمجھتا یا کہتا ہے تو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مزید خبریں :