Time 14 جون ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت دن 100 انڈیکس میں مزید اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت دن 100 انڈیکس میں مزید اضافہ
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں مزید اضافہ ہوا۔

آج کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 498 پوائنٹس کے اضافے سے 76 ہزار 706 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس آج بلند ترین سطح 77 ہزار 310 پوائنٹس تک گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 39 کروڑ 58 لاکھ شیئرز کے سودے  21 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 44 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ 10 ہزار 178 ارب روپے ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کے ایم آئی 30 انڈیکس 85 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 735 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں :