Time 14 جون ، 2024
پاکستان

حکومت سے مذاکرات، عمران خان نے محمود اچکزئی کو مکمل اعتماد کا پیغام بجھوادیا

حکومت سے مذاکرات، عمران خان نے محمود اچکزئی کو مکمل اعتماد کا پیغام بجھوادیا
فوٹو: فائل

اپوزیشن اتحاد نے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےجیل سے محمود خان اچکزئی کو مکمل اعتماد کا پیغام بجھوادیا ہے اور  اسد قیصر نے محمود اچکزئی سے ملاقات میں مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی او آر طے کرکے پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم سے رابطہ ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ محمود اچکزئی مذاکرات کے لیے اتحاد میں سے ایک ایک نمائندہ شامل کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محموداچکزئی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمان کواعتماد میں لیں گے، اس سلسلے میں محمود اچکزئی عید کے بعد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی الائنس کے مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت کریں گے۔

مزید خبریں :