Time 14 جون ، 2024
پاکستان

ملک میں 68 لاکھ 8 ہزارجانوروں کی قربانی کی جائے گی، پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن

ملک میں 68 لاکھ 8 ہزارجانوروں کی قربانی کی جائے گی، پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن
جانور مہنگا ہے، حصہ ڈال کر قربانی کرنا اس سال زیادہ رہےگا، کیمیکل پروسیسنگ کے بعد کھالوں کی مالیت 18 ارب روپے ہوگی: سابق صدر پی ٹی اے— فوٹو: اے پی پی

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے عید قرباں پرقربانی کے تخمینہ لگایا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک میں 68 لاکھ 8 ہزارجانوروں کی قربانی کا اندازہ ہے، 33 لاکھ بکرے، ساڑھے 28 لاکھ گائے ذبح ہونے کا تخمینہ ہے۔

پی ٹی اے نے بتایاکہ ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیں، 99 ہزاراونٹ ذبح ہونے کے اندازہ ہے جبکہ ملک میں3 لاکھ 85 ہزاربھیڑقربان ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

پاکستان ٹینرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گائے کی کھال 1500 اور بکرےکی کھال 425 روپے رہنےکا اندازہ ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق گائے کی کھالیں 4 ارب 29 کروڑ روپے اور بکرے کی کھالیں ایک ارب 40 کروڑ 25 لاکھ روپے تک رہیں گی۔

سابق صدر پی ٹی اے دانش خان کا کہناتھاکہ جانور مہنگا ہے، حصہ ڈال کر قربانی کرنا اس سال زیادہ رہےگا، پی ٹی اےکے اندازوں میں10،15فیصدکمی بیشی کی گنجائش ہے، قربانی کے جانوروں کی کھالیں 6 ارب روپے کی ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ کیمیکل پروسیسنگ کے بعد کھالوں کی مالیت 18 ارب روپے ہوگی، چمڑا ویلیوایڈہوکر جیکٹ، جوتا یا کچھ اور بناکربیچیں تو مالیت 35 ارب روپے تک پہنچے گی۔

مزید خبریں :