Time 15 جون ، 2024
دلچسپ و عجیب

کہیں آپ کے باغیچے میں سانپ کی توجہ حاصل کرنے والا پودا تو نہیں؟

کہیں آپ کے باغیچے میں سانپ کی توجہ حاصل کرنے والا پودا تو نہیں؟
سانپ کے باغیچوں میں پائے جانے کی وجہ چند ایسے پودے بھی ہیں جو انہیں اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں/ فائل فوٹو

سانپ کا شمار رینگنے والے جانداروں میں ہوتا ہے جو اپنی دہشت رکھتے ہیں۔

ہم نے اکثر باغیچوں میں سانپ  پائے جانے کے واقعات سنے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سانپ کے باغیچوں میں پائے جانے کی وجہ چند ایسے پودے بھی ہیں جو انہیں اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔

تو آئیے جانتے ہیں وہ پودے کون سے ہیں۔

دیار(cedar) کا درخت

کہیں آپ کے باغیچے میں سانپ کی توجہ حاصل کرنے والا پودا تو نہیں؟
فائل فوٹو

یہ ایک گھنا سائے دار درخت ہوتا ہے ، اس درخت کی لکڑی کی اپنی ایک مخصوص خوشبو ہوتی ہے جو سانپ کی توجہ کا مرکز بنتی ہے۔

سٹرس(citrus) درخت

کہیں آپ کے باغیچے میں سانپ کی توجہ حاصل کرنے والا پودا تو نہیں؟
فائل فوٹو

سٹرس ٹری ایک پھل دار درخت ہے جو باغیچوں کی زینت بنتا ہے، اس درخت کا پھل کھانے کے لیے مختلف پرندے ، چوہے سمیت دیگر جانور بھی باغیچوں کا رخ کرتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ یہ درخت سانپ کو شکار کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

سہ شاخہ(clover ) کے پودے

کہیں آپ کے باغیچے میں سانپ کی توجہ حاصل کرنے والا پودا تو نہیں؟
فائل فوٹو

کلوور کے پودے چھوٹے ہوتے ہیں جو زمین پر جھاڑیوں کی طرح پھیل جاتے ہیں۔

اس پودے پر چھوٹے لیکن خوبصورت پھول کھلتے ہیں اور یہ ہی پودا سانپوں کو پناہ فراہم کرتا ہے اسی لیے اس پودے میں سانپ چھپ کر رہنا پسند کرتے ہیں۔

چنبیلی (jasmine)کا پودا

کہیں آپ کے باغیچے میں سانپ کی توجہ حاصل کرنے والا پودا تو نہیں؟
فائل فوٹو

چنبیلی کا پودا اپنی خوشبو سے سب کو ہی بھاتا ہے کسی کے گھر باغیچہ ہو یا نہ ہو لیکن اکثر لوگ اس پودے کو گملوں میں بھی لگا لیتے ہیں۔

چنبیلی کی کئی اقسام ہوتی ہیں  کہیں  پودا تو کہیں درخت کی شکل میں بھی موجود ہوتا ہے  یہ پودا بھی سانپ کی توجہ حاصل کرلیتا ہے۔

مزید خبریں :