Time 15 جون ، 2024
پاکستان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرکے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز منظورکرلی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرکے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز منظورکرلی
فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلر کے بیرون ملک سفر  پر پابندی کی تجویز  منظور کرلی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔

کمیٹی نے نان فائلر کے بیرون ملک سفر  پر  پابندی کی تجویز منظور کرلی۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ  ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے خلاف انکم ٹیکس جنرل آرڈر کےتحت کارروائی ہوگی۔ حج، عمرہ، چھوٹے بچوں، طلبا اور نائیکوپ رکھنے والے اوورسیزپاکستانیوں کو استثنٰی ہوگا۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق  نان فائلرکی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے۔

فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ نان فائلر کے بیرون ملک سفر  پرپابندی کا مطلب ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام آنا ہی سمجھا جائے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ  نان فائلرپر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی زیادہ ہے،نان فائلر کی موبائل سم اور بزنس بھی بندکیاجاسکتاہے، 5 لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں سالانہ  20 لاکھ سے زیادہ  آمدن  والےلوگ بھی ہیں، ماضی یہ لوگ ٹیکس ریٹرن میں اپنی آمدن ظاہر کرچکے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کا مزیدکہنا تھا کہ صرف گاڑی، پلاٹ یا گھر خریدنےکے لیے  وقتی فائلر بننے والوں کو بھی اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔

مزید خبریں :