Time 15 جون ، 2024
پاکستان

نان فائلر کے بجلی اورگیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے: چیئرمین ایف بی آر

نان فائلر کے بجلی اورگیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے: چیئرمین ایف بی آر
فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر  امجد زبیر ٹوانہ  نےکہا ہےکہ  نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

چیئرمین ایف بی آر  امجد زبیر ٹوانہ نےکمیٹی کو بتایا کہ نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ نان فائلرپر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی زیادہ ہے، نان فائلر کی موبائل سم اور بزنس کو  بھی بندکیا جاسکتا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر  کے مطابق  5 لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ آمدن والےلوگ  بھی ہیں۔ ماضی یہ لوگ ٹیکس ریٹرن میں اپنی آمدن ظاہر کر چکے ہیں۔

امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا تھا کہ صرف گاڑی، پلاٹ یا گھر خریدنےکے لیے وقتی فائلر بننے والوں کو بھی اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔

مزید خبریں :