Time 15 جون ، 2024
دنیا

یوم عرفہ پر غزہ کے معصوم بچوں کی لبیک اللھم لبیک کی صداؤں کی ویڈیو وائرل

لاکھوں فرزندان اسلام نے آج میدان عرفات میں حج کا خطبہ سنا، حج کا رکن اعظم  وقوف عرفہ  ادا کرنے کے بعد  حجاج  مزدلفہ کی جانب روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب  یوم عرفہ پر اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ اپنے گھروں کے ملبے کے درمیان غزہ کے معصوم بچوں کی لبیک کی صداؤں کی ویڈیو  وائرل ہوگئی۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ کی ایک تباہ حال سڑک جس کے دونوں اطراف ملبے کے ڈھیر نظر آرہے ہیں،  وہاں سے چند بچے ایک نوجوان کی قیادت میں ریلی کی صورت میں جارہے ہیں اور باآواز بلند تلبیہ پڑھ رہے ہیں۔

غزہ کے معصوم بچوں کی لبیک اللھم لبیک کی صداؤں نے سماں باندھ دیا۔

خیال رہے کہ غزہ پر  اسرائیلی فوج کے زمینی، فضائی اور سمندر سے شدید حملے جاری ہیں۔

غزہ سٹی میں مکانات پر بمباری سے 24 گھنٹوں میں خواتین اور  بچوں سمیت 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

مزید خبریں :