کھیل

آئرلینڈ سے میچ، قومی کرکٹ ٹیم کو ذہنی تناؤ سے نکالنے کیلئے آج ڈنر دیا جائے گا

آئرلینڈ سے میچ، قومی کرکٹ ٹیم کو ذہنی تناؤ سے نکالنے کیلئے آج ڈنر دیا جائے گا
پاکستان ٹیم کے کھلاڑی آج بھی صرف جم سیشن اور انڈور فزیکل ٹریننگ کریں گے— فوٹو:فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو ذہنی تناؤ سے نکالنے کیلئے ڈنر دیا جائے گا۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کل فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں میچ ہوگا۔ بروارڈ کاؤنٹی کی آؤٹ فیلڈ بدستور گیلی ہے اور پاکستان ٹیم کو آج بھی پریکٹس نہیں ملی۔

آؤٹ فیلڈ خشک نہ ہونے کی وجہ سے بھارت اور کینیڈا کا میچ بھی نہیں ہوا۔ فلوریڈا پہنچنے کے بعد سے پاکستان ٹیم کو ایک بھی ٹریننگ سیشن نہیں مل سکا۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑی آج بھی صرف جم سیشن اور انڈور فزیکل ٹریننگ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پلیئرز کو ذہنی تناؤ سے نکالنے کیلئے رات ٹیم ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کل ہونے والا میچ بھی لارڈہل میں کھیلا جانا ہے۔ یہ میچ محض رسمی کارروائی ہوگا کیوں کہ اب دونوں میں سے کسی ٹیم کا ایونٹ میں آگے بڑھنےکا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید خبریں :