16 جون ، 2024
لاہور کے ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور لٹن روڈ پر قائم ہاسٹل میں ایک لڑکی کے ساتھ پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم چھپ کرکھڑکی سے لڑکی کی تصاویربنا رہا تھا جسے لڑکی نے دیکھ لیا اور ون فائیو پر کال کی۔
پولیس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔