Time 16 جون ، 2024
دنیا

حماس کے ایک ہی حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک

حماس کے ایک ہی حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک
رفح پر اسرائیلی حملے میں مزید فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیل نے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی اور گھروں کو تباہ کردیا۔ اے ایف پی/ فائل

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک ہی حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔

حماس نے رفح میں فوجی گاڑیوں میں سفر کرنے والے 8 اسرائیلی فوجیوں کو حملہ کرکے ہلاک کیا۔

اس حوالے سے حماس کے القسام بریگیڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی گاڑیوں پر ایک پیچیدہ حملہ کیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں کو ریسکیو کیلئے آنے والی ٹیم کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں مزید 28 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیل نے درجنوں گھروں کو  آگ لگا کر تباہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی بدترین جنگ میں 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 300 سے زائد اسرائیلی فوجی بھی حماس کے حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :