Time 16 جون ، 2024
انٹرٹینمنٹ

شہریار منور کی پاکستانی اداکارہ سے شادی کی خبریں زیرِ گردش، اداکارہ کون ہے؟

شہریار منور کی پاکستانی اداکارہ سے شادی کی خبریں زیرِ گردش، اداکارہ کون ہے؟
انسٹاگرام پیجز پر بتایا جارہا ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کے ساتھ دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی__فوٹو: انسٹاگرام

معروف پاکستانی اداکار شہریار منور کی اداکارہ ماہین صدیقی سے جلد شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

دونوں اداکاروں کی جانب سے ان افواہوں پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا، البتہ سوشل میڈیا پر کچھ پیجز دعویٰ کررہے ہیں کہ جوڑے کی شادی رواں برس دسمبر میں ہوگی۔

انسٹاگرام پیجز پر بتایا جارہا ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کے ساتھ دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

یہ خبر سب سے پہلے پیپل پاکستان نامی پیج نے شیئر کی جس میں  کہا گیا کہ شہریار منور نے ماہین صدیقی کی حالیہ تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے دل والا ایموجی بنایا۔

بعدازاں دیگر انٹرٹینمنٹ کے پیجز نے بھی یہ خبر شیئر کی جس پر صارفین تبصرے کررہے ہیں۔


مزید خبریں :