Time 16 جون ، 2024
پاکستان

ڈی آئی خان، شہری ٹرانسفارمر خراب ہونے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے گھر پہنچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں شہری ٹرانسفارمر خراب ہونے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے گھر پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور عید منانے اپنے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے تو اندرون شہر کے مکین ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایت لے کر ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ 

علی امین گنڈاپور نے گھر سے باہر آکر شہریوں سےبات چیت کی اور متبادل ٹرانسفارمر کا بندوبست کر وا کر شہریوں کا مسئلہ حل کیا۔

علی امین گنڈاپور نےمتبادل ٹرانسفارمر کا بندوبست کرا کےشہریوں کا مسئلہ حل کر دیا۔

دوسری جانب پشاورمیں لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا تاہم پیسکو کی عید کے دن لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی پرمظاہرین منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :