Time 17 جون ، 2024
جرائم

حافظ آباد: 13 مسلح ملزمان کی ایک شخص پر فائرنگ، لاش پر گولیاں برساکرویڈیو بناتے رہے

حافظ آباد: 13 مسلح ملزمان کی ایک  شخص پر فائرنگ، لاش پر گولیاں برساکرویڈیو بناتے رہے
فوٹو: فائل

حافظ آباد کے علاقے چاہ چورہ میں 13 مسلح ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے انور ملاح نامی شخص کو قتل کردیا۔

ملزمان نےعلاقے میں دہشت پھیلانے کی غرض سے مقتول کی لاش پر فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

تھانا جلالپور بھٹیاں کی پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انور ملاح کی امیر ملاح گروپ سے دشمنی چلی آرہی تھی جس پر اس کے مخالفین نے اس پر اس وقت دھاوا بول کر فائرنگ کی جب وہ دریا کے کنارے بیلے میں کام کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :