17 جون ، 2024
کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے عید پرکراچی کے شہریوں کے تحفے کا اعلان کردیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے کرایہ دارافراد کو سولرپینل مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔
کامران ٹیسوری نے قابل نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمتیں دلوانے کے لیے جاب پورٹل عید کے بعد بنانے کا وعدہ کیا۔
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد کے ورثا میں قربانی کے بکرے تقسیم اور ضرورت مندوں میں آج 20 ہزار راشن بیگ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔