Time 18 جون ، 2024
جرائم

مٹیاری میں عید کی خوشیاں غم میں تبدیل، سی ایس ایس افسر چچا سمیت قتل

مٹیاری میں عید کی خوشیاں غم میں تبدیل، سی ایس ایس افسر چچا سمیت قتل
کاکا برادری کے دو گروپوں میں تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا جس پر ایک گروپ کے افراد نے فائرنگ کرکے دوسرے گروپ کے دو افراد کو قتل کر دیا: پولیس۔ فوٹو فائل

ضلع مٹیاری کے شہر نیو سعیدآباد میں عید کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئی چھٹی پر آنے والے سی ایس ایس افسر کو چچا سمیت قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کاکا برادری کے دو گروپوں میں تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا جس پر ایک گروپ کے افراد نے فائرنگ کرکے دوسرے گروپ کے دو افراد کو قتل کر دیا، فائرنگ میں انشورنس ڈپارٹمنٹ کا اسسٹنٹ مینجمنٹ ایگزیکٹو سچےڈنو کاکا اور ان کے چچا کو قتل کر دیا گیا۔

مقتول کے والد نے الزام عائد کیا کہ نظام الدین کاکا نے اس کے بھائی اور بیٹے کو قتل کروایا ہے۔

پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں :