Time 18 جون ، 2024
جرائم

کراچی سینٹرل جیل کے قریب کار سوار ملزمان فیملی سے لوٹ مار کر کے فرار

کراچی سینٹرل جیل کے قریب کار سوار ملزمان فیملی سے لوٹ مار کر کے فرار
کار سوار ڈاکو سینٹرل جیل کے قریب موبائل فون، نقدی اور اہلیہ کا پرس لےکر فرار ہوئے: متاثرہ شہری۔ فوٹو فائل

کراچی میں سینٹرل جیل کے قریب کار سوار ملزمان ایک فیملی کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ کار سوار ڈاکو سینٹرل جیل کے قریب موبائل فون، نقدی اور اہلیہ کا پرس لےکر فرار ہوئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جو کار واردات میں استعمال کی وہ چھینی ہوئی ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں عید سے قبل بھی ڈاکو دندناتے پھرتے رہے اور گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا تھا، ٹرک میں 30 کے قریب بکرے فروخت کے لیے  حیدرآباد سے فروخت کے لیے کراچی لائے گئے تھے۔

مزید خبریں :