Time 18 جون ، 2024
دنیا

تیل لیک ہونے کے بعد سنگاپور کا مقبول ساحلی ریزورٹ بند کر دیا گیا

تیل لیک ہونے کے بعد سنگاپور کا مقبول ساحلی ریزورٹ بند کر دیا گیا
2 بحری جہازوں کے ٹکراؤ کے بعد تیل پھیلا تھا / رائٹرز فوٹو

سنگاپور میں ایک مقبول ساحلی ریزورٹ کو خام تیل لیک ہونے کے باعث بند کر دیاگیا۔

سنگاپور کے Sentosa آئی لینڈ کے ٹان جونگ بیچ کو 2 بحری جہازوں کے ٹکراؤ کے بعد بند کیا گیا۔

ان جہازوں کا ٹکراؤ Pasir Panjanb سپنگ ٹرمینل کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں سمندر میں تیل پھیل گیا۔

تیل پھیلنے سے ساحل کا پانی گہرے سیاہ رنگ کا ہوگیا۔

تیل لیک ہونے کے بعد سنگاپور کا مقبول ساحلی ریزورٹ بند کر دیا گیا
سیاحوں کو سمندر میں تیرنے سے روک دیا گیا ہے / رائٹرز فوٹو

سنگاپور کی میری ٹائم اینڈ پورٹ اتھارٹی کے مطابق یہ واقعہ 14 جون کی شام کو پیش آیا تھا اور بحری جہاز کے کارگو ٹینک کو نقصان پہنچنے سے تیل پانی میں پھیل گیا۔

ٹرمینل سے یہ تیل پھیل کر Tanjong، Palawan اور Siloso ساحلوں تک پہنچ گیا۔

تیل لیک ہونے کے بعد سنگاپور کا مقبول ساحلی ریزورٹ بند کر دیا گیا
علاقے میں سمندر کی صفائی کا کام جاری ہے / رائٹرز فوٹو

اتھارٹی کی جانب سے 16 جہازوں کے ذریعے سمندر سے تیل کو صاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سیاحتی ریزروٹ کے ساحل پر سیاحوں کو کہا گیا ہے کہ سمندر کی صفائی جاری ہے جس دوران پانی سے دور رہیں۔

تیل لیک ہونے کے بعد سنگاپور کا مقبول ساحلی ریزورٹ بند کر دیا گیا
یہ تیل 3 جزیروں کے ساحلوں تک پھیل گیا / رائٹرز فوٹو

Sentosa آئی لینڈکی ویب سائٹ پر بھی ایک بیان میں کہا گیا کہ تینوں ساحلوں کو صفائی کے لیے بند کر دیا گیا ہے جس دوران وہاں تیرنے اور دیگر سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :