18 جون ، 2024
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی فین کے ساتھ الجھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
حارث رؤف اور فین کے درمیان فوٹو کیلئے تکرار ہوئی، حارث رؤف اپنی اہلیہ کے ساتھ ہوٹل کی طرف جا رہے تھے، فین نے مبینہ طور پر حارث رؤف کو گالی دی جس کا حارث رؤف بار بار ویڈیو میں کہہ رہے ہیں۔
حارث رؤف اور فین کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا، فین نے جواب میں کہا کہ ایک تصویر کا ہی تو کہا ہے، حارث رؤف فین کو مارنے کیلئے دوڑے، اہلیہ نے روکنے کی کوشش کی۔
حارث رؤف کو دیگر فینز نے بھی روکا، حارث رؤف نے بار بار فین کو کہا کہ آپ کے والد نے یہ تربیت کی ہے آپ کی۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انتہائی بری پرفارمنس کے بعد ٹولیوں کی صورت میں وطن روانہ ہو گئے ہیں۔
کپتان بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور اعظم خان سمیت 6 کھلاڑی بعد میں وطن پہنچیں گے۔