Time 18 جون ، 2024
پاکستان

کراچی میں آلائشوں کی چیر پھاڑ کرنے والوں کی شامت آگئی، 97 افراد گرفتار

کراچی میں آلائشوں کی چیر پھاڑ کرنے والوں کی شامت آگئی، 97 افراد گرفتار
فوٹو: فائل

کراچی میں آلائشوں کی چیر پھاڑ کرنے والوں کی شامت آ گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 97 افراد کو گرفتار لیا۔

میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی جانب سے آئی جی سندھ سے رابطے کے بعد پولیس نے عوامی مقامات پر آلائشیں پھینکنےاور اوجھڑی کاٹنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

سندھ حکومت کے مطابق کراچی سے 97 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

کراچی کے ضلع جنوبی میں عیدگاہ، گارڈن، سنگولین اور  لیاری سے 14 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ کورنگی کےعلاقے ماڈل کالونی سے 16 اور ملیر کے علاقوں قائدآباد  اور شاہ لطیف سے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سندھ حکومت کے مطابق ضلع  وسطی میں ناظم آباد سے 10، نیو کراچی سے 6، لیاقت آباد سے 3، پاپوش نگر سے8 اور شاہراہ نورجہاں سے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ضلعی غربی میں مومن آباد سے 5 افراد گرفتار ہوئے جبکہ کیماڑی سے 2 افراد کو گرفتارکیا گیا۔

پولیس نے ضلع شرقی میں فیروزآباد سے5، جمشیدکوارٹرز اور سولجر بازار سے 9 اور گلزار ہجری سے 5 افرادکو گرفتار کیا۔

مزید خبریں :