Time 19 جون ، 2024
پاکستان

کے پی حکومت کا عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے معرکہ شروع کرنے کا اعلان

کے پی حکومت کا عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے معرکہ شروع کرنے کا اعلان
فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے معرکہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی سلطنت زمیں بوس کرکے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم عید پر بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کی رہائی کیلئے اور حجاج کرام فارم 47 والی حکومت کے خاتمے کیلئے دعا کریں۔

بیرسٹر سیف نے الزام لگایا کہ راج کماری مریم نواز کے احکامات پر بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز کو اذیتیں دی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :