Time 19 جون ، 2024
پاکستان

اسلام آباد، پشاور، چارسدہ اور سوات سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، پشاور، چارسدہ اور سوات سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کی شدت 4.7 اور مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ تھا: زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو فائل

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات اور مالا کنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے شمالی وزیرستان، پاراچنار، لوئر دیر، ہنگو اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ چارسدہ اور صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی  اور زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ تھا،  زلزلے کی زیر زمین گہرائی 98 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

مزید خبریں :