Time 19 جون ، 2024
پاکستان

’ویل ڈن پنجاب‘، ’ویل ڈن مریم نواز‘، وزیراعظم کی عید کے 3 دن صفائی پر شاباش

’ویل ڈن پنجاب‘، ’ویل ڈن مریم نواز‘، وزیراعظم کی عید کے 3 دن صفائی پر شاباش
ڈرون کے استعمال سے لاہور نہر میں گندگی پھینکنے میں 80 فیصد کمی قابل ستائش ہے: شہباز شریف— فوڑو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے 3 دن بہترین صفائی اورعوامی خدمت پر وزیراعلیٰ پنجاب ،مریم نواز اورٹیم کو شاباش دی۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ’ویل ڈن پنجاب‘، ’ویل ڈن مریم نواز‘۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں عملے نے جس محنت سے کام کیا، قابل تعریف ہے، آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈرون کے استعمال سے لاہور نہر میں گندگی پھینکنے میں 80 فیصد کمی قابل ستائش ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ عرق ریزی کے ساتھ عرق گلاب کا استعمال یہ روایت جاری رہنی چاہیے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کا یہ معیار نہ صرف برقرار رہے گا بلکہ اس میں مزید بہتری آئے گی۔

مزید خبریں :