Time 19 جون ، 2024
کھیل

اینڈریزگوس کی 80 رنزکی اننگز رائیگاں، جنوبی افریقا نے امریکا کو 18 رنز سے ہرا دیا

اینڈریزگوس کی 80 رنزکی اننگز رائیگاں، جنوبی افریقا نے امریکا کو 18 رنز سے ہرا دیا
 امریکی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کی نقصان پر 176 رنز بنا سکی— فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقا کے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کی نقصان پر 176 رنز بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز میں اینٹیگا،نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں امریکا نے  ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا کی اننگز

اینڈریزگوس کی 80 رنزکی اننگز رائیگاں، جنوبی افریقا نے امریکا کو 18 رنز سے ہرا دیا
کوئنٹن ڈی کک 74 اور ایڈن مارکرم 46 رنزبنا کر نمایاں رہے  — فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدا میں ہی 16  کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گری۔

اس کے بعد ڈی کک اور کپتان ایڈن مارکرم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 110 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر بڑے ہدف کیلئے راہ ہموار کی۔

مقررہ 20 اوورز میں جنوبی افریقا نے 4 وکٹوں کی نقصان پر 194 رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کک 74 اور  ایڈن مارکرم 46 رنزبنا کر نمایاں رہے جبکہ کلاسن 36رنزبناکرناقابل شکست رہے۔

امریکا کے سوربھ نٹراواکر اور ہرمیت سنگھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

امریکا کی اننگز

اینڈریزگوس کی 80 رنزکی اننگز رائیگاں، جنوبی افریقا نے امریکا کو 18 رنز سے ہرا دیا
اینڈریزگوس کی 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز رائیگاں گئی — فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقا کے 195 رنز کے ہدف میں امریکا کی جانب سے اننگز کا آغاز مستحکم رہا اور پہلی وکٹ 33 رنز پر ٹیلر کی گری۔

اس کے بعد نتیش، جونس،  کورے اینڈرسن اور شایان جہانگیر بالترتیب 8، صفر، 12 اور 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 

اینڈریزگوس اور ہرمیت نے جارحانہ بیٹنگ کی اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 91 رنز بنا کر ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے تاہم ہرمیت 38 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اینڈریزگوس کی 80 رنزکی اننگز رائیگاں، جنوبی افریقا نے امریکا کو 18 رنز سے ہرا دیا
فاتح ٹیم کے کوئنٹن ڈی کک 74 رنزبناکرپلیئرآف دی میچ قرارپائے — فوٹو: اے ایف پی 

اینڈریزگوس کی 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز رائیگاں گئی اور امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی اور یوں اسے 18رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

جنوبی افریقا کے ربادا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ  فاتح ٹیم کے کوئنٹن ڈی کک 74 رنزبناکرپلیئرآف دی میچ قرارپائے۔

مزید خبریں :