Time 19 جون ، 2024
انٹرٹینمنٹ

سوناکشی کا مسلمان دوست سے شادی کا اعلان، سنہا خاندان میں پھوٹ پڑ گئی

سوناکشی کا مسلمان دوست سے شادی کا اعلان، سنہا خاندان میں پھوٹ پڑ گئی
سنہا خاندان کا کوئی فرد شادی کی تقریبات میں شریک نہیں ہوگا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب سے اداکار دوست ظہیر اقبال سے شادی کے اعلان کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑگئی۔

گزشتہ دنوں سوناکشی سنہا نے اپنے دوست ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان کیا۔ دونوں 23 جون کو ممبئی میں رشتہ اذدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی کی دوست ظہیر سے شادی کی خبروں کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنہا خاندان کا کوئی فرد شادی کی تقریبات میں شریک نہیں ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا نے حال ہی میں بیچلر پارٹی دی تھی جس میں ان کے گھر سے کسی فرد نے شرکت نہیں کی۔

وہیں دوسری جانب سوناکشی سنہا کی والدہ پونم سنہا اور بھائی نے اداکارہ کو انسٹاگرام پر  ان فالو کردیا جس کے بعد میڈیا میں سنہا خاندان میں شادی کے حوالے سے اختلافات کی خبریں گرم ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈکے سینیئر اداکار و سیاستدان شتروگن سنہا نے بیٹی سوناکشی کی شادی کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے بیٹی کی شادی کے منصوبوں کے حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں کی، مجھ سے میرے قریبی لوگ پوچھ رہے ہیں کہ میں بیٹی کی شادی سے کیوں واقف نہیں ہوں جبکہ میڈیا بھی اس سے واقف ہے، ان کیلئے میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں، آج کل کے بچے شادی کیلئے ماں باپ سے رضامندی نہیں لیتے صرف آگاہ کرتے ہیں۔

مزید خبریں :