Time 19 جون ، 2024
پاکستان

راجن پور میں مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

راجن پور میں مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
جام پورمیں پولیس ٹیم ایک گھر پر اشتہاری ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس— فوٹو: پنجاب پولیس

راجن پور میں مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق راجن پور کے علاقے جام پورمیں پولیس ٹیم ایک گھر پر اشتہاری ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے ایک کانسٹیبل تنویر عباس موقع پر شہید ہوگیا اور ایک زخمی ہوا جسے  اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی مزید نفری پہنچنے سے پہلے ڈاکو فرار ہوگئے تاہم ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کی مدد کا اعلان کیا اور زخمی پولیس اہلکار کوبہترین علاج معالجے کی فراہمی کی ہدایت کی۔ 

مزید خبریں :