Time 20 جون ، 2024
پاکستان

مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن شروع

مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن شروع
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ۔ 

خانیوال، ملتان، ساہیوال، گوجرانوالا، سیالکوٹ، جہلم اور منڈی بہاؤ الدین سمیت مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کرایوں کی جانچ پڑتال جاری  ہے۔ 

شیخوپورہ، فیصل آباد، راول پنڈی، سرگودھا اور لیہ سمیت کئی شہروں کے ڈپٹی کمشنروں نے بسوں پر چھاپے بھی مارے اور مسافروں سے کرایوں کے بارے میں دریافت کیا۔

دوسری جانب راولپنڈی سے مری اور مظفرآباد روٹس پر من مانے کرائے وصول کرنے والوں پر جرمانے  اور وصول کیا گيا زائد کرایا مسافروں کو واپس دلا دیا گيا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے بعد واپس جانے والوں سے زائد کرایوں کی وصولی روکنے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں :