Time 21 جون ، 2024
جرائم

ہرنائی میں پکنک منانے آئے 14 افراد اغوا، 4 مغویوں کو چھوڑدیا گیا، 10 افراد تاحال لاپتہ

ہرنائی میں پکنک منانے آئے 14 افراد اغوا، 4 مغویوں کو چھوڑدیا گیا، 10 افراد تاحال لاپتہ
فوٹو: فائل

ہرنائی کے علاقے شعبان میں اغوا کاروں نے پکنک منانے کیلئے جانے والے 14 افراد کو اغوا کرلیا بعد ازاں چار مغویوں کو چھوڑ دیا گیا تاہم 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع ہرنائی کے پہاڑی علاقے شعبان میں نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کی صبح سیر و تفریح کیلئے جانے والے 14 افراد کو اغوا کرلیا تھا۔

لیویز ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے بعد میں 4 مغویوں کو چھوڑدیا تھا تاہم 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 10 افراد کے اغوا کی اطلاعات ملنے کے بعد لیویز فورس اور انتظامی حکام موقع پر  پہنچ گئے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔

ڈائریکٹر جنرل لیویز نصیب اللہ کاکڑ کا کہنا تھا کہ نواحی علاقے شعبان سے 10 افراد کے اغوا کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ابھی تک کسی شخص نے اپنے رشتہ داروں کے اغوا کی رپورٹ درج نہیں کرائی۔

مزید خبریں :